برسبین ہیٹ کو جوائن کرنے کیلئے پْرجوش ہوں: شاہین آفریدی

لاہور(سپورٹس ڈیسک)پاکستان کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے کہا ہے کہ میں اپنے پہلے بگ بیش سیزن میں برسبین ہیٹ کو جوائن کرنے کیلئے پْرجوش ہوں۔ برسبین ہیٹ نے اپنے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس کے اکاؤنٹ پر شاہین شاہ آفریدی کا بیان ویڈیو جاری کیا ہے۔ ویڈیو بیان میں شاہین ا?فریدی نے کہا کہ گابا میں بولنگ کرنا ہمیشہ ہی اسپیشل رہا ہے۔شاہین ا?فریدی، حارث رؤف، محمد رضوان، حسن علی اور شاداب خان بھی بی بی ایل کا حصہ بن گئے شاہین آفریدی کا کہنا تھا کہ بی بی ایل کے اس سیزن میں برسبین ہیٹ کے تمام فینز سے ملنے کے لیے بیتاب ہوں، بہت جلد ملاقات ہو گی۔