لاہور(کرائم رپورٹر)مصری شاہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے تیزاب گردی، اقدام قتل اور اغوا ء کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری ملزم کوگرفتار کرلیا پولیس کے مطابق مفرور اشتہاری عبداللہ عرف سائیں نے معمولی لڑائی جھگڑے پر شہری احمد اور نبیل کو اغواء کے بعد ان پر تیزاب پھینک دیامفرور اشتہاری دو سال سے روپوش تھا جسکو جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار کیامفرور اشتہاری کو گرفتار کر کے انویسٹیگیشن ونگ کے حوالے کیا گیاایس پی سٹی نے اے کیٹگری کے روپوش اشتہاری ملزم کی گرفتاری پر ایس ایچ او مصری شاہ اور پولیس ٹیم کو شاباش دی ایس پی سٹی قاضی علی رضا کا کہنا ہے کہ سنگین مقدمات میں مطلوب اشتہاریوں کی گرفتاری کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔