کراچی(آئی این پی )ایم کیو ایم(پاکستان)کے مرکز بہادر آباد پر دو گروپوں کے درمیان حالیہ تصادم اور فائرنگ کے واقعے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ۔پولیس نے واقعے کی ایف آئی آر میں دہشت گردی، اقدام قتل، ہوائی فائرنگ اور بلوے سمیت دیگر سنگین دفعات شامل کی ہیں۔ مقدمے میں کسی مخصوص گروپ کا نام درج نہیں کیا گیا اور نہ ہی تاحال جھگڑے کی اصل وجہ ظاہر کی گئی ہے۔ابتدائی تفصیل کے مطابق بہادر آباد میں دو گروپوں کے مابین تصادم کے دوران فائرنگ سے عامر نامی شخص گولی لگنے سے زخمی ہوا، جبکہ اسد اور کاشر لڑائی جھگڑے اور بلوے کے دوران زخمی ہوئے