ڈونلڈ ٹرمپ دماغ کو ٹھنڈا رکھیں:برطانوی وزیراعظم کا مشورہ

لندن(آئی این پی)ایران پر حملے کے منصوبے کی منظوری کی خبر پر برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے ردعمل دیتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو دماغ ٹھنڈا رکھنے کا مشورہ دے دیا۔برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے مشرق وسطی کی بگڑتی صورتحال کے بارے میں نشریاتی اداروں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ضرورت اس بات کی ہے کہ متحارب فریق پیچھے ہٹیں، محاذ آرائی کسی کے مفاد میں نہیں۔