4 روز قبل چچا نے چھری کے وار سے 27 سالہ فاطمہ کو زخمی کردیا تھا
لاہور(کرائم رپورٹر)لاہور کے علاقے ملت پارک میں چار روز قبل چھریوں کے وار سے زخمی ہونے والی 27 سالہ فاطمہ دورانِ علاج ہسپتال میں دم توڑ گئی۔ایدھی ترجمان کے مطابق فاطمہ کو چار روز قبل اس کے چچا اختر عباس نے چھریوں کے وار کرکے شدید زخمی کر دیا تھا، جسے فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا، تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے آج زندگی کی بازی ہار گئی۔واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس اور فرانزک ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور شواہد اکٹھے کرکے تحقیقات کا آغاز کر دیا۔پولیس اور تحقیقاتی اداروں کی کارروائی مکمل ہونے کے بعد ایدھی رضاکاروں نے متوفیہ کی لاش مردہ خانے منتقل کر دی۔ پولیس واقعے کے مختلف پہلو ئوں سے تحقیقات کر رہی ہے۔