لاہور (کرائم رپورٹر) انویسٹی گیشن پولیس لاہور میں احتساب کا عمل جاری ہے، جس کے تحت کاہنہ میں تعینات اے ایس آئی فلک شیر کو اختیارات سے تجاوز کرنے پر معطل کر دیا گیا۔ ترجمان پولیس کے مطابق شہری محمد فاروق کی درخواست پر ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا نے ایس پی ماڈل ٹا ئون کو فوری انکوائری مکمل کرنے کا حکم دیا تھا۔ ابتدائی انکوائری میں اے ایس آئی فلک شیر کو قصوروار پائے جانے پر معطلی کے احکامات جاری کر دیے گئے۔ ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا کا کہنا ہے کہ محکمہ پولیس میں اختیارات سے تجاوز کرنے اور کرپشن میں ملوث عناصر کے لیے کوئی جگہ نہیں۔ انہوں نے کہا کہ تمام قانونی اور محکمانہ تقاضے پورے کرتے ہوئے متعلقہ افسر کے خلاف مزید سخت کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اختیارات کا ناجائز استعمال کرنے والے افسران کے خلاف بلاامتیاز اور سخت محکمانہ کارروائی کی جاتی ہے تاکہ محکمہ پولیس میں شفافیت اور احتساب کے عمل کو یقینی بنایا جا سکے۔