مقدمات میں12سب انسپکٹر، 11 اے ایس آئی، 50 ہیڈ کانسٹیبل، کانسٹیبل نامزد ہوئے،ذرائع
لاہور(کرائم رپورٹر)رواںسال مختلف تھانوںمیںپولیس افسروںاوراہلکاروںکیخلاف 46مقدمات درج ہوئے۔ذرائع پولیس کے مطابق مقدمات میں کانسٹیبل سے سب انسپکٹرتک73اہلکارنامزدکئے گئے،12سب انسپکٹر، 11 اے ایس آئی، 50 ہیڈ کانسٹیبل، کانسٹیبل نامزد ہوئے، مقدمات کا اندراج کرپشن، ناقص تفتیش اور اختیارات سے تجاوز کرنے پر ہوا،سائلین کو ہراساں اور مختلف جرائم میں ملوث ہونے کے باعث بھی مقدمات درج ہوئے۔ کینٹ،ماڈل ٹاؤن ڈویژن پولیس کیخلاف10،10مقدمات کیساتھ سرفہرست رہا۔صدر ڈویژن 9، سٹی ڈویژن میں پولیس کے خلاف 8 مقدمات درج ہوئے،اقبال ٹاؤن ڈویژن6،سول لائنزڈویژن میں پولیس کیخلاف3مقدمات درج ہوئے۔