صوبائی دارالحکومت لاہور میں شدید گرمی اور ہیٹ ویو کی صورتحال برقرار ہے، جہاں شہری سخت موسمی حالات کا سامنا کر رہے ہیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں آج بھی گرم اور خشک موسم رہے گا جبکہ بارش کا کوئی امکان نہیں۔اعداد و شمار کے مطابق لاہور میں موجودہ درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 39 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کی توقع ہے۔ ہوا میں نمی کا تناسب 39 فیصد ہونے کے باعث گرمی کی شدت میں مزید اضافہ محسوس کیا جا رہا ہے۔شہر میں 6 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں، تاہم یہ ہوائیں گرمی کی شدت کم کرنے میں مؤثر ثابت نہیں ہو رہیں۔ موسمی ماہرین کے مطابق آئندہ چند روز تک ہیٹ ویو برقرار رہ سکتی ہے اور درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ سے بھی تجاوز کر سکتا ہے۔
محکمہ موسمیات نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ غیر ضروری طور پر دھوپ میں نکلنے سے گریز کریں، پانی کا زیادہ استعمال کریں اور بچوں، بزرگوں سمیت بیمار افراد کا خصوصی خیال رکھیں تاکہ شدید گرمی کے مضر اثرات سے محفوظ رہا جا سکے۔