زلزلے نے میکسیکو اور امریکی ریاست فلوریڈا کو بھی ہلا کر رکھ دیا، سونامی کی کوئی وارننگ جاری نہیں کی گئی
ہوانہ(آئی این پی ) کیوبا کے شمال مغربی ساحل پر 6.1 شدت کا ایک طاقتور زلزلہ آیا، جس نے ملک کے کئی علاقوں کے ساتھ ساتھ میکسیکو اور امریکی ریاست فلوریڈا کو بھی ہلا کر رکھ دیا۔ گذشتہ روز آنے والے زلزلے کو کیوبا کے ساحل پر تقریبا 150 سالوں میں سب سے زیادہ طاقتور زلزلہ تصور کیا جاتا ہے اور یہ ایک ایسا واقعہ ہے جسے ماہرین زلزلہ کیریبین خطے کے لیے بہت کم سمجھتے ہیں۔ یو ایس جیولوجیکل سروے (یو ایس جی ایس) کے مطابق زلزلے کا مرکز کیوبا کے شہر مانتوا سے تقریبا 104 کلومیٹر شمال مغرب میں 26 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا،