نیپال میں 6.1شدت کا زلزلہ، ایک شخص زخمی، مکانات کو نقصان

   کھٹمنڈو(آئی این پی )وسطی نیپال میں جمعہ کی صبح 6.1شدت کا زلزلہ آیا جس کے نتیجے میں ایک شخص زخمی ہوگیا جبکہ کئی مکانات کو نقصان پہنچا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق زلزلہ کا مرکز باگمتی صوبے کے سندھوپالچوک ضلع میں تھا، جب کہ زلزلے کے جھٹکے نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو میں بھی محسوس کیے گئے۔امریکی جیولوجیکل سروے نے ابتدائی طور پر زلزلے کا مرکز 10.0 کلومیٹر کی گہرائی میں 27.83 شمالی عرض البلد اور 85.97 مشرقی طول البلد تعین کیا۔