کیوبا کے ساحل کے قریب 6 ہزار سال پرانا زیرِ آب گمشدہ شہر دریافت

ہوانا(آئی این پی)کیوبا کے ساحل کے قریب بحرِ اوقیانوس کی گہرائیوں میں ایک ممکنہ قدیم ڈوبا ہوا شہر دریافت ہوا ہے، جس نے ماہرینِ آثار قدیمہ اور سائنس دانوں کو نئی جستجو کی طرف مائل کردیا۔ کینیڈین میرین انجینئرز پالینا زیلٹسکی اور ان کی ٹیم کیوبا کے سمندری فرش کا نقشہ بنانے کے دوران ایسی سونر امیجز حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے جس میں واضح طور پر سڑکیں اور عمارتوں جیسے ڈھانچے دکھائی دیے، جو کسی ترقی یافتہ شہر کی موجودگی کی نشاندہی کرتے ہیں، ان ڈھانچوں کی گہرائی تقریبا 2 ہزار فٹ بتائی گئی ہے