عمارتوں اور کارخانوں کو تباہ کرنا ہمارے لیے کوئی مسئلہ پیدا نہیں کرے گا: مسعود پزشکیان
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) ایران کے صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ تہران اپنے جوہری تنصیبات کو دوبارہ تعمیر کرے گا۔ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے سرکاری میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ایران جوہری ہتھیار حاصل کرنے کا خواہاں نہیں ہے۔خیال رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خبردار کیا ہے کہ اگر تہران ان تنصیبات کو دوبارہ شروع کرنے کی کوشش کرتا ہے جنہیں امریکا نے جون میں بمباری کے ذریعے تباہ کیا تھا، تو وہ ایران کے جوہری مقامات پر ایک اور حملے کا حکم دیں گے۔ایرانی صدر پزشکیان نے یہ بات ملک کی ایٹمی توانائی تنظیم کے دورے کے دوران کہی، جہاں انہوں نے ایران کی جوہری صنعت کے سینئر عہدیداروں سے ملاقات کی۔ایرانی صدر نے سرکاری میڈیا کو بتایا کہ ‘‘عمارتوں اور کارخانوں کو تباہ کرنا ہمارے لیے کوئی مسئلہ پیدا نہیں کرے گا، ہم انہیں اور زیادہ طاقت کے ساتھ دوبارہ تعمیر کریں گے’’۔