پنجاب حکومت کا پاسکو سے ایک ملین میٹرک ٹن گندم خریدنے کا فیصلہ

عوام کے لئے سستا آٹا اور روٹی یقینی بنانے کیلئے فلور ملوں کو گندم 3300 روپے فی من فراہم کی جائے گی 
غذائی ضروریات پوری کرنے کے بعد پنجاب خیبرپختونخوا کو گندم کی فراہمی کا فرض ضرور ادا کرے گا:صوبائی حکومت
لاہور(آئی این پی )پنجاب حکومت نے پاسکو سے ایک ملین میٹرک ٹن گندم خرید نے کا فیصلہ کیا ہے ۔وزیراعلی مریم نوازشریف نے صوبے میں آٹے اور گندم کے نرخ میں استحکام کیلئے پاسکو سے گندم خریدنے کی منظوری دے دی۔صوبے میں آٹے کا نرخ اور ویٹ مارکیٹ کے استحکام کیلئے پاسکو سے گندم خریدی جائے گی، عوام کے لئے سستا آٹا اور روٹی یقینی بنانے کیلئے فلور ملوں کو گندم 3300 روپے فی من فراہم کی جائے گی۔صوبائی حکومت کا کہنا ہے کہ پنجاب کے راستے سندھ سے کسی صوبے کو گندم کی فراہمی روکنے پر پابندی کے شواہد مبنی برحقیقت نہیں، غذائی ضروریات پوری کرنے کے بعد پنجاب خیبرپختونخوا کو گندم کی فراہمی کا فرض ضرور ادا کرے گا۔