7 کروڑ روپے مالیت کی گندم خرد برد کی گئی ‘ گودام انچارج سمیت 7 افراد کیخلاف مقدمہ درج
فیصل آباد(آ ئی این پی)فیصل آباد میں پاکستان ایگریکلچرل اسٹوریج اینڈ سروسز کارپوریشن (پاسکو) کے گودام سے 2 لاکھ کلو گندم غائب ہوگئی۔ذرائع مطابق وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے 2 ہزار بوری گندم مٹی میں تبدیل ہونے کے معاملے میں چھاپہ مار کر عملے کے 4 افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔7 کروڑ روپے مالیت کی گندم خرد برد کی گئی ہے، گودام انچارج سمیت 7 افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔حکام کے مطابق تاندلیانوالہ میں واقع پاسکو کے گودام میں ذخیرہ گندم میں خرد برد کی اطلاع ملی، جس پر سب انسپکٹر اجمل حسین کی سربراہی میںنے چھاپہ مارا۔