کسٹمز بانڈڈ سٹوریج سہولیات کے ذریعے پیٹرولیم مصنوعات کی درآمد کی تجویز کی منظوری دی گئی
پاکستان اور عمان میں توانائی کے معاہدے ‘نیویارک میں روزویلٹ ہوٹل کی از سر نو تعمیرکیلئے کمیٹی کی منظوری
ٓاسلام آباد(آن لائن)کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے پاسکو کے گوداموں سے گندم کی فراہمی، کسٹمز بانڈڈ سٹوریج سہولیات کے ذریعے پیٹرولیم مصنوعات کی درآمد ،پاکستان اور عمان کے درمیان توانائی کے شعبے میں تعاون کے معاہدے اورنیویارک میں روزویلٹ ہوٹل کی از سر نو تعمیر اور تفیضات طے کرنے کے لیے کمیٹی تشکیل دینے کی منظوری دیدی ہے ۔ای سی سی کا اجلاس وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی صدارت میں ہوا۔ اجلاس میں پاسکو کے گوداموں سے گندم کی فراہمی، پچاسی فیصد مقامی اور پندرہ فیصد درآمدی گندم دینے کی منظوری دی گئی ۔اجلاس میںکسٹمز بانڈڈ سٹوریج سہولیات کے ذریعے پیٹرولیم مصنوعات کی درآمد کی تجویز کی منظوری دی گئی ہے ۔کمیٹی نے پاکستان اور عمان کے درمیان توانائی کے شعبے میں تعاون کے معاہدے کی منظوری دی جبکہ ای سی سی نے نیویارک میں روزویلٹ ہوٹل کی از سر نو تعمیر اور تفیضات طے کرنے کے لیے کمیٹی تشکیل دینے کی بھی منظوری دی۔ اجلا س میں پی آئی اے انویسٹمنٹ لمیٹڈ اور نیشنل بینک کے درمیان معاہدے کے تحت حکومتِ پاکستان کی ایک سو ترپن ملین ڈالر سے زائد کی ضمانت کی منظوری دی گئی اورکے فور پراجیکٹ کے لیے سات ارب ستتر کروڑ روپے سے زائد کا تکنیکی گرانٹ منظورکی گئی۔