ووٹ صرف بانی پی ٹی آئی کا ہے،190ملین پائونڈ کیس میں سزا معطلی ہوتے نظر نہیں آرہی،سابق وفاقی وزیر
اسلام آباد(یواین پی)سابق وفاقی وزیر فوادچودھری کا کہنا ہے کہ سمبڑیال الیکشن سب کے سامنے ہے، پی ٹی آئی کی مقبولیت کم نہیں ہوئی،سیاست میں اتار چڑھائو آتا رہتا ہے،ووٹ صرف بانی پی ٹی آئی عمران خان کا ہے،190ملین پائونڈ کیس میں سزا معطلی ہوتے نظر نہیں آرہی۔ گفتگو کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے ساتھ تین ملاقاتیں کر چکا ہوں۔بانی پی ٹی آئی سے کہا ہمیں اپوزیشن کا الائنس بنانا چاہئے۔اپوزیشن الائنس نہ بننے کی وجہ تحریک انصاف کی ناتجربہ کاری تھی، بانی نے آئندہ کا لائحہ عمل بارے شبلی فراز کو بتایا ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک کو استحکام کی طرف جانا چاہئے۔ سینیٹر اعجاز چودھری کے پروڈکشن آرڈرجاری ہوئے مگرتقریر کی اجازت نہیں دے رہے۔سابق وفاقی وزیرکا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی جتنی لیڈرشپ تھی انہیں تو کھڈے لائن لگا دیا گیا۔