کاؤنٹر ٹیررازم پلان ابھی تک سامنے نہیں آیا:فواد چودھری

 فوکس تحریک انصاف کی لیڈرشپ کو نشانہ بنانا ہی ہے، کوئی دہشتگردوں کیخلاف بھی پلان آئے گا؟
 اسلام آباد (یواین پی) سابق وفاقی وزیر اور سیاستدان فواد چوہدری نے خیبر پختونخواہ میں گورنر راج کے نفاذ اور قبائلی اضلاع کے صوبے میں ضم ہونے کی آئینی و سیاسی حیثیت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کا تمام تر فوکس تحریک انصاف کی قیادت کو نشانہ بنانے پر ہے جبکہ انسدادِ دہشت گردی کا کوئی واضح پلان ابھی تک سامنے نہیں آ سکا۔تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخواہ میں گورنر راج دوسرے ہفتے میں داخل ہو چکا ہے، لیکن دہشت گردی کے خاتمے کے لیے عمل درآمد کی کوئی حکمتِ عملی ترتیب نہیں دی گئی، کیا اپوزیشن اور پی ٹی آئی قیادت کو نشانہ بنانے کے ساتھ ساتھ دہشت گردوں کے خلاف بھی کوئی ٹھوس پلان سامنے آئے گا؟۔خیبر پختونخواہ میں گورنر راج دوسرے ھفتے میں داخل ہو گیا ہے، Counter terrorism plan ابھی تک سامنے نہیں آیا فوکس تحریک انصاف کی لیڈرشپ کو نشانہ بننا ہے ہے کوء دھشت گردوں کے خلاف بھی پلان آئے گا؟انہوں نے آئینی نکات پر روشنی ڈالتے ہوئے واضح کیا کہ آئینِ پاکستان کے تحت ایمرجنسی کی صورتِ حال میں بھی وزیراعلیٰ، اسپیکر اور کابینہ اپنے عہدوں پر قائم رہتے ہیں