اداکار منیب بٹ اغوا اور کرپٹو کرنسی لوٹنے کے مقدمے میں بری قرار دے دیے گئے

اداکار منیب بٹ اغوا اور کرپٹو کرنسی لوٹنے کے مقدمے میں بری قرار دے دیے گئے

کراچی کی انسدادِ دہشت گردی کی منتظم عدالت میں اینٹی وائلنٹ کرائم سیل (AVCC) نے اداکار منیب بٹ سے متعلق اغوا اور ڈکیتی کے مقدمے کا 7 صفحات پر مشتمل عبوری چالان جمع کرا دیا۔

پراسیکیوشن کے مطابق ملزمان پر الزام ہے کہ انہوں نے 23 اپریل کو مدعی محمد متعال کو شاہراہ فیصل سے اغوا کیا اور اس سے 24 لاکھ 94 ہزار روپے مالیت کی کرپٹو کرنسی سمیت دیگر قیمتی سامان لوٹ لیا۔ بعد ازاں ملزمان مبینہ طور پر مدعی کو کورنگی انڈسٹریل ایریا میں چھوڑ کر فرار ہو گئے۔عبوری چالان میں اداکار منیب بٹ کو بے گناہ قرار دیا گیا ہے۔ تفتیش کے دوران ان پر عائد یہ الزام ثابت نہیں ہو سکا کہ انہوں نے ملزمان کو مری میں رہائش فراہم کی تھی۔چالان کے مطابق پولیس اہلکار غالب کو مفرور قرار دیا گیا ہے، جبکہ ملزمان شاہد ستار، محمد سلیم، علیم اور وزیر محمد گرفتار ہیں۔مزید برآں، اداکار منیب بٹ، محسن راجپر اور عبد الرحمن چانڈیو اس مقدمے میں ضمانت پر ہیں۔