لاہور( خصوصی رپورٹ)شہر میں پرچون سطح پر فی کلو برائلر گوشت کی قیمت مزید7روپے کلو اضافے سے 446روپے ، زندہ برائلر مرغی کی قیمت5روپے اضافے سے 308روپے فی کلو ہوگئی، جبکہ فارمی انڈوں کی قیمت233روپے فی درجن کی سطح پر مستحکم رہی۔اوپن مارکیٹ میں کئی مقامات پر برائلر گوشت سرکاری نرخنامے سے15سے 20روپے کلو زائد قیمت پر فروخت کیا گیا۔