ایل ڈی کا آپریشن،107 غیرقانونی کمرشل عمارتیں سربمہر

سیل املاک میں نجی سکول، فارمیسی،کلینک،گروسری سٹور،کیفے ،دکانیں، دفاتر شامل 
لاہور (خصوصی رپورٹ) غیرقانونی کمرشل عمارتوں کے خلاف ایل ڈی اے کا ایل ڈی اے کنٹرولڈ ایریا میں آپریشن۔ایل ڈی اے ٹیموں کی مختلف علاقوں میں کارروائیاں،107املاک سربمہرکردیں۔ایل ڈی اے ٹیموں نے گلبرگ، نیو گارڈن ٹا ئون،جوہر ٹا ئون، نیو مسلم ٹا ئون،گلشن راوی اور علامہ اقبال ٹا ئون میں آپریشن کیا۔غیرقانونی کمرشل استعمال پرگلبرگ اورنیو گارڈن ٹا ئون میں 30املاک، جوہر ٹا ئون میں 42املاک سربمہر۔غیرقانونی کمرشل استعمال، کمرشل فیس کی عدم ادائیگی پرنیو مسلم ٹا ئون،گلشن راوی میں 5املاک، علامہ اقبال ٹا ئون میں 30املاک سیل کی گئیں۔سیل کی گئی املاک میں نجی سکول، فارمیسی،کلینک،گروسری سٹور،کیفے، ریستوران،فوڈ پوائنٹ ،بیکری، بیوٹی سیلون،الیکٹرک سٹور، آٹو ورکشاپ، دکانیں، دفاتر ودیگر شامل ہیں۔