پی پی طاقت کا بھرپور مظاہرہ کریگی کشمیر الیکشن میں بھی بھاری اکثریت سے کامیاب ہو کرحکومت بنائیں گے:خطاب
لاہور (خصوصی رپورٹ )گورنرپنجاب سردارسلیم حیدرخان نے کہا ہے کہ25 جولائی کو مینار پاکستان لاہور کے جلسہ میں پاکستان پیپلز پارٹی اپنی طاقت کا بھرپور مظاہرہ کرے گی،پیپلزپارٹی لاہور سمیت پورے پنجاب میں اپنی طاقت حاصل کرچکی ، آئندہ الیکشن میں حیران کن نتائج دے گی اوران شاء اللہ کشمیر کے الیکشن میں بھی بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگی اور اپنی حکومت بنائیگی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنر ہا ئوس میں پیپلزپارٹی کے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئیکیا۔ قبل ازیں گورنرپنجاب سیپیپلز پارٹی لاہور کے صدر فیصل میر کی زیر قیادت کارکنوں کی کثیر تعداد نے گورنر ہا ئوس میں ملاقات کی، اس دوران کارکنوں نے گورنرپنجاب کو مسائل سنائے جس پر سردارسلیم حیدرخان نے مسائل حل کر نے کی یقین دہانی کر ائی۔سردار سلیم حیدر خان نے خطاب میں مزید کہا کہ لاہور پیپلزپارٹی کے کارکنوں کا گھرہے،پیپلزپارٹی سمیت ہر جماعت کیسیاسی کارکنوں کیلئے گورنرہا ئوس کے دروازے کْھلے ہیں،کارکن گلی گلی، محلے محلے میں بلاول بھٹو کا پیغام پہنچائیں ،پیپلزپارٹی اس وقت بھی جمہوری عمل کا حصہ ہے اور جمہوریت کی مضبوطی کیلئے اپناکردارادا کرتی رہیگی،بلاول بھٹو عوامی مینڈیٹ سے آئندہ وزیراعظم پاکستان ہوں گے۔