سکھ یاتریوں کے مذہبی تہوار کے پیش نظر جلسے کی تاریخ تبدیل، آن لائن اجتماع 29 نومبر کو ہوگا
لاہور(زیڈ این این)جماعت اسلامی نے مینار پاکستان پر 29 نومبر کو ہونے والا جلسہ ملتوی کرکے 6 دسمبر کو منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے، تاہم آن لائن جلسہ 29 نومبر کو ہی ہوگا۔ جلسہ ملتوی کرنے کی وجہ بھارت سے آنے والے سکھ یاتریوں کے مذہبی تہوار کے پیش نظر انتظامات بتائی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق جماعت اسلامی کو 29 نومبر کو مینار پاکستان پر جلسے کی اجازت بھی نہیں مل سکی تھی، جس کے بعد اجتماع کی تاریخ تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ دوسری جانب 6 دسمبر کو جلسے کے انعقاد کے لیے مقام تاحال حتمی طور پر طے نہیں ہوسکا۔پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ جماعت اسلامی 6 دسمبر کو بھی مینار پاکستان پر جلسہ کرنے کی خواہش مند ہے، تاہم مقام کے حوالے سے حتمی فیصلہ ہونا ابھی باقی ہے۔ آن لائن جلسہ اپنے طے شدہ شیڈول کے مطابق 29 نومبر کو منعقد ہوگا۔