لاہور(آئی این پی )پی ٹی آئی نے 2 مئی کو مینارِ پاکستان پر جلسے کا اعلان کرتے ہوئے اجازت کے لئے درخواست جمع کرادی۔ پی ٹی آئی لاہور کے صدر میاں اکرم عثمان نے جلسے کے انعقاد اور سکیورٹی انتظامات کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر لاہور کو باقاعدہ درخواست جمع کرا دی ۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ 2 مئی کو مینارِ پاکستان میں جلسے کی اجازت دی جائے تاکہ پارٹی اپنی سیاسی سرگرمیوں کو جاری رکھ سکے۔