5اگست مینار پاکستان جلسہ پی ٹی آئی نے اجازت مانگ لی

 جلسہ 5 اگست کو شام 4 بجے سے رات 10 بجے تک منعقد کیا جائے گا، صدر پی ٹی آئی لاہور شیخ امتیاز کی درخواست 
لاہور (خصوصی رپورٹ) تحریک انصاف نے 5 اگست کو مینار پاکستان میں جلسہ کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ اس سلسلے میں صدر پی ٹی آئی لاہور شیخ امتیاز محمود کی جانب سے ڈپٹی کمشنر لاہور کو باضابطہ درخواست جمع کرا دی گئی ہے۔درخواست میں مو قف اختیار کیا گیا ہے کہ پارٹی بانی چیئرمین عمران خان کی رہائی کے لیے جلسہ منعقد کرنا چاہتی ہے۔ جلسہ 5 اگست کو شام 4 بجے سے رات 10 بجے تک منعقد کیا جائے گا، جس میں پارٹی قیادت کے ساتھ صوبائی اسمبلی کے ارکان بھی شریک ہوں گے۔پی ٹی آئی نے مینار پاکستان یا کسی متبادل مقام پر جلسے کی اجازت دینے کی استدعا کی ہے۔