حال ہی میں ملک میں تین بار دہشت گردی کے واقعات ہوئے ہیں‘اجازت نہیں دے سکتے:ڈپٹی کمشنر
عدالت نے درخواست نمٹا دی‘درخواست گزار چاہے تو ڈپٹی کمشنر کے فیصلے کو چیلنج کر سکتا ہے:ہائیکورٹ
لاہور(کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کی مینارپاکستان میں جلسے کرنے کی درخواست مسترد کر دی، جسٹس فاروق حیدر نے پاکستان تحریک انصاف کی 22 مارچ کو مینار پاکستان پر جلسے کی اجازت کی درخواست نمٹا دی،عدالت نے درخواست گزار کو ڈپٹی کمشنر کے فیصلے کو چیلنج کرنے کی ہدایت کر دی،ڈپٹی کمشنر لاہور نے تحریک انصاف کے نائب صدر اکمل باری کی درخواست مسترد کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر تے ہوئے رپورٹ عدالت میں پیش کردی۔عدالت نے ریمارکس میں کہا کہ ڈپٹی کمشنر لاہور نے پی ٹی آئی کی جلسے کی اجازت کی درخواست مسترد کردی ہے۔، اگر درخواست گزار چاہے تو ڈپٹی کمشنر کے فیصلے کو چیلنج کر سکتا ہے۔ ڈپٹی کمشنر لاہور نے جلسے کی اجازت کی درخواست مسترد کرتے ہوئے اپنی رپورٹ میں عدالت کو بتایا تھا کہ پی ٹی آئی کو مینار پاکستان پر جلسے کی اجازت نہیں دے سکتے۔عدالت میں پیش کی گئی رپورٹ میں ڈپٹی کمشنر لاہورنے بتایا کہ تحریک انصاف کو جلسے کی اجازت اس لئے نہیں دی جا سکتی کہ حال ہی میں ملک میں تین بار دہشت گردی کے واقعات ہوئے ہیں۔