لاہور(آئی این پی )اپنی چھت اپنا گھر پروگرام کے تحت بلاسود قرضوں کی فراہمی کیلئے بینک آف پنجاب اور محکمہ ہائوسنگ پنجاب میں مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہوگئے۔وزیر ہائوسنگ بلال یاسین اور صدر بینک آف پنجاب ظفر مسعود نے تقریب میں خصوصی شرکت کی جہاں معاہدے پر ڈی جی پھاٹا سکندر ذیشان اور عمر خان نے دستخط کئے۔اس موقع پر بلال یاسین نے کہا کہ مالی سال 26-2025 میں گھروں کی فنانسنگ صرف بینک آف پنجاب کرے گا، سالانہ اہداف کی بروقت تکمیل کیلئے ایم ایف آئیز کی تجاویز منظور کر لی۔