اسلام آباد(آئی این پی )اسلام آباد ہائیکورٹ نے اعلی عدلیہ اور ضلعی عدالتوں میں موبائل نیٹ ورکس کمزور ہونے اور سائلین کی مشکلات کیخلاف کیس میں مفاد عامہ کی درخواست پر موبائل کمپنیز اور پی ٹی اے سے جواب طلب کر لیا۔چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے جوڈیشل ایکٹیوزم کی درخواست پر حکم جاری کیا۔حکام نامہ میں سیکرٹری داخلہ ، چیف کمشنر اسلام آباد ، پی ٹی اے ، تمام موبائل کمپنیز کو نوٹس جاری کیے گئے۔حکمنامے میں بتایا گیا کہ درخواست گزار نے عدالت میں مفاد عامہ کا اہم سوال اٹھایا ہے