کراچی(آئی این پی) اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ایکسچینج کمپنیز کو وی پی این (ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورک)کے استعمال کی اجازت دے دی ہے ۔ اس اقدام کا مقصد کرنسی کے تبادلے، ترسیلات زر، اور یوٹیلیٹی بلز کی ادائیگی جیسے اہم آپریشنز کو محفوظ بنانا ہے۔اسٹیٹ بینک کے مطابق مذکورہ آپریشنز کے لیے محفوظ نیٹ ورک کنکشن کی ضرورت ہوتی ہے، جسے یقینی بنانے کے لیے وی پی این کا استعمال ضروری ہے۔