اسلام آباد (آئی این پی )چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان سے آذربائیجان کے سفیر نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔بدھ کو وزیراعظم یوتھ پروگرام سے جاری بیان کے مطابق چیئرمین مشہود احمد خاں نے کہا کہ آذربائیجان پہلا ملک ہے جس کے ساتھ وزیر اعظم یوتھ پروگرام نے ایم او یو پر دستخظ کئے ہیں، وزیر اعظم پاکستان محمد شہبار شریف کی موجودگی میں آذربائیجان کی وزارت یوتھ اینڈ سپورٹس اور وزیر اعظم یوتھ پروگرام کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے گئے تھے