پاکستان کی سمندری معیشت کو مضبوط بنانا وقت کی اہم ضرورت ہے، افتخار را ئو

قومی سطح پر بندرگاہوں کا جامع ماسٹر پلان تیار ، تمام بندرگاہیں مربوط حکمت عملی کے تحت کام کریں :چیئرمین 
اسلام آباد(آئی این پی )چیئرمین میری ٹائم ٹاسک فورس افتخار رائو نے کہا ہے کہ دنیا کی تقریبا 80 فیصد تجارت سمندری راستوں سے ہوتی ہے، اسی لئے وزیراعظم کی ہدایت پر پاکستان کے میری ٹائم شعبے میں جامع اصلاحات پر تیزی سے عمل درآمد کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کراچی پورٹ ٹرسٹ اور پورٹ قاسم کی عالمی درجہ بندی میں نمایاں بہتری آئی ہے، جبکہ شپ بلڈنگ، شپنگ اور بندرگاہوں کی استعداد بڑھانے کے لیے بھی اہم اقدامات کیے گئے ہیں۔ اسلام آباد میں وزیراعظم کی میری ٹائم ٹاسک فورس کی کامیابیوں سے متعلق پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے افتخار رائو نے کہا کہ پاکستان کی سمندری معیشت کو مضبوط بنانا وقت کی اہم ضرورت ہے، کیونکہ دنیا کی تقریبا 80 فیصد تجارت سمندری راستوں سے ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں مختلف سفارشات تو تیار کی جاتی تھیں لیکن ان پر عمل درآمد نہیں ہو پاتا تھا۔ اسی مقصد کیلئے ایک خصوصی امپلیمنٹیشن کمیٹی قائم کی گئی