پاکستان کی ثالثی کی کوششوں کا محرک علاقائی اور عالمی امن کیلئے وابستگی ہے ، جس کا مقصد جانیں بچانا، منظم مذاکرات کے لیے راستہ ہموار کرنا ہے
نیویارک(آ ئی این پی )اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقبل مندوب عاصم افتخارنے اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کو مضبوط اور پرعزم سفارت کاری کی فتح قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ معاہدہ امریکہ اور ایران کے درمیان بات چیت کے لیے اب بھی ایک فریم ورک فراہم کر رہا ہے۔ سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ثالثی کی کوششوں کا محرک علاقائی اور عالمی امن کے لیے وابستگی ہے جس کا مقصد جانیں بچانا، کشیدگی کو کم کرنا اور ایک پائیدار باہمی افہام و تفہیم اور حتمی معاہدے کی جانب لے جانے والے منظم مذاکرات کے لیے راستہ ہموار کرنا ہے۔