نوازشریف سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات ‘ باہمی دلچسپی کے امور سمیت دیگر معاملات پر تفصیلی گفتگو
لاہور(آئی این پی ) پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف سے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کی ملاقات ہوئی، ذرائع کے مطابق برطانوی ہائی کمشنر نے جاتی امرا میں نوازشریف سے ملاقات کی۔ ملاقات کے موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف بھی موجود تھیں،ملاقات کے دوران پاکستان اور برطانیہ کے تعلقات، باہمی دلچسپی کے امور سمیت دیگر معاملات پر تفصیلی گفتگو کی گئی،ملاقات میں تعلیم، صحت، موسمیاتی تبدیلیوں اور دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے دوران پاکستان اور برطانیہ کے درمیان اشتراکِ کار کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اظہار کیا گیا ،اس موقع پر نوازشریف نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلقات کا فروغ وقت کی اہم ضرورت ہے۔ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری سمیت مختلف شعبوں میں تعلقات کا فروغ ناگزیر ہو چکا ہے۔ ذرائع کے مطابق سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے بھی نوازشریف سے ملاقات کی