پریس کلب گوجرانوالہ ڈی سیل ، چابی منتخب رجیم کے سپرد

 ارشدانصاری اور راجا حبیب الرحمان نے ضلعی  انتظامیہ کی موجودگی میں پریس کلب کو ڈی سیل کیا
8سال بعد پریس کلب ڈی سیل ہونے پر صحافیوں کاجشن ،مٹھائی تقسیم کی گئی،مقررین کی مبارکباد 
گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر)پریس کلب ڈی سیل ، منتخب رجیم کے سپرد ، صوبائی انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ کے حکم پر ضلعی انتظامیہ نے عملدرآمد کرواتے ہوتے گوجرانوالہ پریس کلب کو ڈی سیل کرنے کے بعد کلب کی چابیاں نومنتخب صدر رانا انصر شہزاد ، جنرل سیکرٹری سردار ذیشان طاہر ، سینئر نائب صدر شفقت عمران ، نائب صدور نعمان راشد میر ، بلال شفیق ، فناس سیکرٹری فہد بشیر جرال ، جوائنٹ سیکرٹری راجا ماجد ، سیکرٹری اطلاعات ندیم ڈار اور نومنتخب ایگزٹیوہباڈی کے سپرد کردی گئیں۔  لاہورپریس کلب کے صدر و سیکرٹری جنرل پی ایف یو جے ارشدانصاری اور سینئر نائب صدر پی ایف یو جے راجا حبیب الرحمان نے ضلعی  انتظامیہ کی موجودگی میں گوجراوالہ پریس کلب کو ڈی سیل کیا ، اس موقع پر نیشنل پریس کلب کے سابق صدر انور رضا ، راولپنڈی اسلام ابادیونین آف جر نلسٹ کے صدر چودھری طارق ورک ، نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے قائدین حافظ اقبال ، صغیر چودھری بھی موجود تھے ۔ اس سے قبل گوجرانوالہ یونین آف جرنلسٹس کے سیکرٹریٹ سے سیکڑوں سینئر صحافی ، ایڈیٹرز ، فوٹوگرافرز، کیمرہ مین، الیکٹرانک و پرنٹ میڈیا کے بیوروچیف صاحبان ، مقامی اخبارات کے مدیران ، رپورٹرز، پروفیشنل جرنلسٹ گروپ ، فائونڈر گروپ ، انڈیپنڈنٹ یونٹی جرنلسٹس گروپ کے قائدین کی قیادت میں ایک بڑی ریلی کی شکل میں گوجرانوالہ پریس کلب پہنچے جہاں پر صحافیوں کی بڑی تعداد نے قائدین و مہمانوں اور پریس کلب عہدیدران کا پرتپاک استقبال کیا۔ ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں ،مہمانوں کو پھولوں کے ہار پہنائے گئے اور مٹھائی بھی تقسیم کی گئی۔ اس موقع پر سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات تھے ۔ قفل کشائی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر گوجرانوالہ پریس کلب رانا عنصر شہزاد ، جنرل سیکرٹری سردار زیشان ، سینئر نائب صدر شفقت عمران ، نائب صدور نعمان راشد میر ، بلال شفیق جنجوعہ ، فنانس سیکرٹری فہد بشیر جرال ، جوائنٹ سیکرٹری راجا ماجد ، سیکرٹری اطلاعات ندیم ڈار ، گوجرنوالہ یونین آف جرنلسٹس کے صدر چودھری یاسر علی جٹ ، سینئر صحافیوں میں ڈاکٹر عمر نصیر ، عتیق یوسف ضیا ء، مرزا اقبال ، احتشام شامی ، ندیم شیخ ، انڈیپنڈنٹ یونٹی جرنلسٹس گروپ کے چیئرمین محمد سجاد ڈار ، سرپرست اعلیٰ جی یوجے ظہیر خان ، شان بیگ ، محسن نقوی ، میاں صبیح الرحمان ، محمد شفیق ، رفیق مغل ، زوہیب رضوی ، رانا مجاہد ، عثمان خلیل ، لالہ عمران امین ، حافظ عرفان ، رانا نوید گلزار ، میاں عثمان مہر ، رانا حفیظ ، میاں عتیق ، شفقت ندیم گورائیہ ، عطاالحق بھٹی، سرفراز مہر ، سکندر مغل ، فیصل کھوکھر ، میاں اعجاز ، یحییٰ کلیم مرزا، نذر حسین ، غلام فرید سندھو ، ، الیاس بٹ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گوجرانوالہ کے ورکر صحافیوں کو جمہوری پراسس کی شاندار کامیابی پر مبارکباد پیش کی ۔ مقررین نے ورکر پروفیشنل صحافیوں کو یقین دلایا کہ جمہور کا یہ قافلہ بلا تعطل چلے گا اور آپ دوستوں کو ہر سال ووٹ کے حق کا موقع میسر آتا رہے گا۔ مقررین کا کہنا تھا کہ پریس کلب کی موجودہ تباہی اور ورکر صحافیوں کو ووٹ کے حق سے محروم رکھنے کے ذمہ دار سابقہ قابض ٹولہ ہے جو یہاں بیٹھ کر نہ تو کلب کو چلا سکا اور نہ ہی صحافیوں کے حقوق کا تحفظ کرنے میں کامیاب ہوسکا ، اس نااہل ٹولے نے یہاں بیٹھ کر جرائم پیشہ عناصرکی سرپرستی کی اور پریس کلب جیسے مقدس پلیٹ فارم کو اپنے ذاتی گھنائونے مفادات کے لئے استعمال کیا ، ان نااہلوں اور بدعنوانوں سے پریس کلب کی تباہی و بربادی اور لوٹ مار کی پائی پائی کا حساب لیا جائے گا ،  پریس کلب کے تقدس کو پائمال کرنے والے اس ٹولے کے مستقبل کا  جمہوری انداز میں نئی رجیم جلد فیصلہ کرے گی۔ مقررین نے پروفیشنل ورکرز کو یقین دلایا کہ اب پریس کلب باقاعدگی سے کھلے گا اور اسکی تزئین و آرائش ہوگی ، پریس کلب کے لئے نئی جگہ اور میڈیا ٹائون کا وعدہ جلد پایا تکمیل کو پہنچے گے۔ گوجرانوالہ پریس کلب کی نومنتخب رجیم اور سینئر صحافیوں نے یہاں جمہوری عمل کی بحالی پر صوبائی وزیر اطلاعات  عظمیٰ بخاری ، صوبائی انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ ، ڈپٹی کمشنر ، ڈائریکٹر انفارمیشن ، سی پی او گوجرانوالہ اور خاص طور پر پی ایف یو جے کے صدر افضل بٹ اور سیکرٹری جنرل وصدر لاہور پریس کلب ارشد انصاری   کی کاوشوں کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ۔ تقریب کے دوران ارشد انصاری سب پر بھاری کے نعروں سے گونجتا رہا۔لاہور پریس کلب کے صدر ارشد انصاری نے خطاب کرتے ہوئے گوجرانوالہ کے تمام پروفیشنل ورکر صحافیوں سمیت نومنتخب رجیم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا گوجرانوالہ پریس کلب کو کھنڈر کی حالت میں دیکھ کر نہایت دکھ ہوا ہے ۔ ارشد انصاری کا کہنا تھا کہ گوجرانوالہ میں جمہوری عمل کے لئے جدوجہد کرنے والے تمام صحافیوں کی استقامت کو سلام ہے ، آپ دوستوں کا جوش اور جذبہ اور خدمت کا مشن ہی صحافت کی آڑ میں چھپے مافیا کی موت ہے۔ ارشد انصاری نے پریس کی کی رجیم کو مشورہ دیا کہ گوجرانوالہ کے صحافیوں کی فلاح بہبود کے لئے تمام دوستوں سے مشاورت کا عمل شروع کریں۔ ان کا کہا تھا کہ پہلے مرحلے میں گوجرانوالہ پریس کلب  کے تمام ممبران کی ہیلتھ انشورنش کا کام مکمل کیا جائے گا  اور جلد صوبائی وزیر اطلاعات گوجرانوالہ کے نومنتخب رجیم کی تقریب میں شرکت کرینگی جہاں گوجرانوالہ پریس کلب کے لئے بڑی رقم کی شکل میں فنڈز کا اعلان متوقع ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے صحافیوں کی فلاح وبہود کے لئے ارب روپے کی رقم مختص کررکھی ہے جس پر گوجرنوالہ کے صحافیوں کا بھی حق ہے ، گوجرانوالہ پریس کلب کی وساطت سے صحافی کی بیٹی کی شادی کے لئے 5 لاکھ روپے اور کسی بھی حادثے میں زخمی صحافی کے لئے 40 ہزار روپے ماہانہ بھی ملیں گے ،حادثاتی یا طبی موت پر صحافی کے ورثا کو دس لاکھ روپے نقد مل سکیں گے ۔ ارشد انصاری نے گوجرانوالہ پریس کلب کے صدر رانا عنصر شہزاد سے کہا کہ وہ فوری طورپر پریس کلب کے لئے گوجرانوالہ میں وسیع وعریض کلب اور میڈیا ٹائون کے قیام کے لئے جگہہوں کی نشاندہی کریں تاکہ ان منصوبوں کا جلداز جلد آغاز ہوسکے۔ آخر میں آٹھ سال بعد پریس کلب ڈی سیل ہونے پر ورکرصحافیوں نے جشن منایا ۔اس موقع پر صحافیوں کی کثیر تعداد موجود تھی جن میں شعیب اکرم ، حافظ عمران ، طارق بزمی ، حاجی ٹیپو ، طاہر آصف مہر ، سرفراز گورائیہ ، ناظم بٹ ، رانا شکیل ، گوہر عمران ، جواد یوسف ،عاصم امین چودھری ،ندیم ساگر، عبدالخالق ، محمد رضوان ، سمیع اللہ مغل ، عابد مغل ، تاثیر مغل ، شعیب مغل ، محمد شبیر ، حاجی دانش ، چودھری اعظم، راشد کھوکھر ، مون آفتاب ، ملک تیمور ، طاہر نعیم منہاس ، آصف بٹ ، علی شیر مجید ، زوہیب رضوی ، رانامجاہد ، محمد شہباز ، میثم وقار ، حمزہ قمر، عثمان مغل ، احتشام دائود، لالہ شہباز گل، دلشاد انصاری، راشد سندھو، ایچ اے حمید ، اکرم بیگ ، سکندر حیات ، علی سکندر ، محمد علی ، سکندر علی ڈار ، عارف جٹ. ملک یعقوب ، روف بٹر ، ذوالفقار چیمہ ، وحید انصاری، وقار اسلم ، اقبال بٹ ، سید سبطین شاہ ، ڈاکٹر گلزار علی، عدیل ریاض ، محمد سجاد ، ناصر اقبال مہر، محمد شاہد ، نصیر شانی ، مدثر بخاری ، رضوان قاضی ، رانا افتخار ، طیب طاہر ، شعیب ڈھلو ، بابر کھوکھر ، میاں طارق ، مشتاق  احمد شیخ ، ابو سفیان ، ثناء اللہ ثافی ، عصمت راجپوت ، حسن جعفری ، حافظ شہزاد رفیق امجد گجر، ماجد شامی ، اصغر مہر ، شیراز شاہ ، حاجی اشرف بٹ ، شاہد ، عابد گوگا ، عمر مغل ، ذیشان کھوکھر ، متین بزمی ، شہریار بٹ ، رانا جاوید ، محمد ارشد ، کرامت چوہان، قیصر اقبال ودیگر شامل تھے۔