اسلحہ کی نمائش: 2 ملزمان گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر)صوبائی دارالحکومت کے داخلی و خارجی راستوں پر سخت ناکہ بندی جاری ہے۔ ناکہ ٹھوکر مشکوک گاڑی پر اسلحہ کی نمائش کرنیوالے 2 ملزمان کوگرفتارکرلیا گیا ۔ترجمان پولیس کے مطابق  ناکہ پر چیکنگ کے دوران ملزمان کے قبضہ 2 جدید آٹومیٹک رائفلیں میگزینز، اورگولیاں برآمد کر لی گئی۔ گرفتار ملزمان اسامہ اور سلیم کو مزید قانونی کارروائی کیلئے تھانہ چوہنگ کے حوالے کر دیا گیا۔