پاک فضائیہ کے ہاتھوں رافیل لڑاکا طیارے کی تباہی پر بھارتی حکومت اور بی جے پی کا جھوٹ ایک بار پھر دنیا کے سامنے بے نقاب ہو گیا۔ "آپریشن سندور" کے دوران رافیل طیارے کے نہ گرنے کے بی جے پی کے دعوے کھوکھلے ثابت ہو چکے ہیں۔
بھارتی پروپیگنڈا فیکٹری کی ایک اور ناکام کوشش:
بھارتی حکمراں جماعت بی جے پی کے آئی ٹی سیل نے یہ دعویٰ کیا تھا کہ آپریشن سندور میں کوئی رافیل طیارہ تباہ نہیں ہوا۔
اس دعوے کی حمایت میں بی جے پی نے فرانسیسی کمپنی ڈسالٹ ایوی ایشن کے سی ای او اور چیئرمین کا فرضی بیان بھی پھیلایا، جس میں مبینہ طور پر رافیل کی تباہی کی تردید کی گئی تھی۔
فرانسیسی کمپنی کا دوٹوک مؤقف:
ڈسالٹ ایوی ایشن نے بھارتی دعووں کو مکمل طور پر مسترد کرتے ہوئے واضح کیا کہ کمپنی کے کسی اعلیٰ عہدیدار نے رافیل طیاروں کے حوالے سے کوئی بیان جاری نہیں کیا۔
کمپنی نے کہا کہ بی جے پی نے ان کے سی ای او اور چیئرمین کا غلط حوالہ دیا جو سراسر جھوٹ پر مبنی تھا۔
رافیل گرنے کی وجوہات:
کچھ غیر سرکاری ذرائع نے یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ رافیل طیارہ تکنیکی خرابی کی وجہ سے گرا، تاہم ڈسالٹ ایوی ایشن نے اس کی بھی سختی سے تردید کی۔
بھارت کی جگ ہنسائی:
یہ واقعہ نہ صرف بھارت کے دفاعی دعووں پر سوالیہ نشان بن گیا ہے بلکہ عالمی سطح پر بی جے پی کی پروپیگنڈا مہم کی ساکھ کو بھی شدید دھچکا پہنچا ہے۔
حقیقت کے سامنے آنے کے بعد بھارت کے لیے سچ چھپانا ممکن نہیں رہا۔