اسرائیل کے قابض علاقوں کے باعث ابراہیمی معاہدے میں شرکت کا امکان نہیں:شام

اسرائیل کے قابض علاقوں کے باعث ابراہیمی معاہدے میں شرکت کا امکان نہیں:شام

شامی وزیرِ اطلاعات حمزہ المصطفیٰ نے واضح کیا ہے کہ اسرائیل کی شام کے مختلف علاقوں پر موجودگی کے باعث ان کا ملک ابراہیمی معاہدے میں شامل نہیں ہو گا۔

عرب میڈیا کے مطابق ایک انٹرویو میں حمزہ المصطفیٰ نے کہا کہ جب تک گولان کی پہاڑیوں سمیت شام کے مختلف علاقوں پر اسرائیل قابض ہے، شام اس معاہدے میں شمولیت کے بارے میں کوئی اقدام نہیں کرے گا۔یہ بیان شامی صدر کے اس بیان کے تناظر میں سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ ابھی اس معاملے پر مذاکرات کا وقت مناسب نہیں اور اس پر غور کرنا قبل از وقت ہے۔قبل ازیں شامی صدر کے واشنگٹن دورے کے موقع پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یہ خواہش ظاہر کی تھی کہ شام ابراہیمی معاہدے کا حصہ بن جائے۔