سردیوں میں انڈوں کی قیمتیں آسمان پر، فارمی انڈوں کی طلب میں اضافہ

سردیوں میں انڈوں کی قیمتیں آسمان پر، فارمی انڈوں کی طلب میں اضافہ

سردیوں کی شدت میں اضافے کے باعث فارمی انڈوں کی طلب میں غیر معمولی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جس کے نتیجے میں اوپن مارکیٹ میں قیمتیں آسمان کو چھونے لگیں۔

سرکاری نرخ کے مطابق فارمی انڈے 327 روپے فی درجن مقرر ہیں، تاہم اوپن مارکیٹ میں یہ 350 سے 360 روپے فی درجن فروخت ہو رہے ہیں۔شہر میں اُبلے ہوئے نڈے 50 روپے فی عدد جبکہ دیسی انڈے 60 سے 70 روپے فی عدد فروخت کیے جا رہے ہیں۔ ایک پیٹی انڈوں کی قیمت بھی 9 ہزار 690 روپے تک پہنچ گئی ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ سردیوں کے موسم میں طلب بڑھنے کے ساتھ ساتھ سپلائی کی محدودیت بھی قیمتوں میں اضافے کا سبب بن رہی ہے، جس سے شہریوں کو بنیادی ضروریات کی خریداری میں مشکلات کا سامنا ہے۔