تعمیراتی کام، حفاظتی شیٹ لگانے اور پانی کے چھڑکائو کی ہدایت

سموگ پر قابو پانے کے لیے تعمیراتی مقامات پر پانی کا چھڑکائو لازم قرار 
لاہور (خصوصی رپورٹ)شہر میں زیر تعمیر املاک کے باہر سے ملبہ ہٹانے میں کوتاہی،ڈی جی ایل ڈی اے کی جانب سے شعبہ ٹاو?ن پلاننگ کو تعمیراتی ملبہ سڑک پر نہ ڈالنے کے سخت احکامات دیئے گئے،عمارتوں کی تعمیر کے دوران حفاظتی شیٹ لگانے اور پانی کے چھڑکاو کی ہدایت بھی کی،سموگ پر قابو پانے کے لیے تعمیراتی مقامات پر پانی کا چھڑکاو  لازم قرار دیا گیا، گلبرگ میں قانون کی خلاف ورزی پر جرمانے، سیکرٹری ہاو سنگ نے بھی نوٹس لیا تھا، وقت گزرنے کے ساتھ ایل ڈی اے شعبہ ٹاو ن پلاننگ نے احکامات پر عملدرآمد بھلا دیا، جوہر ٹاو ن میں زیر تعمیر املاک کا ملبہ سروس روڈ پر پھینکنے کا انکشاف ہوا ہے، بلڈنگ باو نڈری لائن کے اندر ملبہ رکھنے کے بجائے سڑک کو کچرے کا ڈھیر بنا دیا گیا، مین بلیوارڈ جوہر ٹاو ن پر زیر تعمیر عمارتیں بھی قوانین کی کھلم کھلا خلاف ورزی کر رہی ہیں، ٹاو ن پلاننگ کی عدم توجہی سے شہریوں کو گردوغبار، ٹریفک اور ماحولیاتی مسائل کا سامنا ہے