لاہور ( کرائم رپورٹر )ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے سبزہ زار مین بلیوارڈ اور گلبرگ سکیم کے مختلف بلاکوں کا دورہ کیا۔انہوں نے تعمیراتی کاموں کی رفتار تیز کرنے کی ہدایت کی۔ ڈی جی ایل ڈی اے نے بی تھری بلاک میں سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ ماڈل کے تحت پائلٹ پراجیکٹ کے کاموں کا بھی جائزہ لیا۔چیف انجینئر ایل ڈی اے نے بریفنگ دی۔بی تھری بلاک گلبرگ میں سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ کے تحت کام ا?خری مراحل میں ہے۔ڈی جی ایل ڈی اے نے بی تھری بلاک کے فنشنگ ورک کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔