منصوبہ مکمل ،پانچ کروڑ 82 لاکھ 54 ہزار روپے کے فنڈز جاری نہ ہوئے
لاہور (خصوصی رپورٹ)لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے بقایاجات کی ادائیگی کے لیے پنجاب حکومت کو باقاعدہ سمری ارسال کی گئی، تاہم تاحال مطلوبہ فنڈز جاری نہیں ہو سکے۔صوئے آصل پھاٹک سے رائیونڈ ریلوے سٹیشن تک سڑک کی تعمیر کا منصوبہ ماضی میں مکمل کیا جا چکا ہے۔منصوبہ مکمل ہونے کے باوجود پانچ کروڑ 82 لاکھ 54 ہزار روپے کے فنڈز تاحال جاری نہیں ہو سکے، جس کے باعث متعلقہ کنٹریکٹرز کو ادائیگی نہیں ہو سکی۔اسی طرح تالاب سرائے گاو?ں میں آر سی سی روڈ اور سیوریج کا ترقیاتی منصوبہ بھی مکمل ہو چکا ہے، تاہم اس منصوبے کے فنڈز بھی التوا کا شکار ہیں۔