ٹیوشن فیس، رہائش، تعلیمی اخراجات حکومت برداشت کرے گی، ماہانہ وظیفہ بھی دیا جائے گا :ذرائع
لاہور(آن لائن) ہونہار سکالرشپ پروگرام کے فیز ٹو کی منظوری کے لیے سمری ایوانِ وزیراعلیٰ پنجاب ارسال کر دی گئی ہے، جبکہ پروگرام کے تحت رواں مالی سال کے دوران 33 ارب روپے خرچ کیے جائیں گے۔ذرائع کے مطابق ہونہار سکالرشپ پروگرام کے دوسرے مرحلے میں ذہین اور مستحق طلبہ کو دنیا کی ٹاپ رینکنگ جامعات میں اعلیٰ تعلیم کے حصول کے لیے سکالرشپس فراہم کی جائیں گی۔حکومتی منصوبے کے تحت بیرونِ ملک تعلیم حاصل کرنے والے طلبہ کی ٹیوشن فیس، رہائش اور دیگر تمام تعلیمی اخراجات حکومت برداشت کرے گی، جبکہ سکالرشپ حاصل کرنے والے طلبہ کو ماہانہ 65 ہزار سے 70 ہزار روپے تک وظیفہ بھی دیا جائے گا۔