شہر کے پوش علاقوں میں مردہ گوشت سپلائی کرنے والا گروہ پکڑا گیا
لاہور(کرائم رپورٹر)شہریوں کے پالتو بکروں کو زہر دیکر گوشت فروخت کرنے کا انکشاف، شہر کے پوش علاقوں میں مردہ گوشت سپلائی کرنے والا گروہ پکڑا گیاپولیس ذرائع کے مطابق ملزمان بکروں کو زہرملا آٹا کھلاتے، پھر ریکی کر کے بکرے مرنے پر اٹھا لیتے تھے، ملزمان مردہ بکروں کا گوشت قصائیوں کو فروخت کرتے تھیمتاثرین کی نشاندہی پر 3ملزمان گرفتارکر لئے گئے،10سے زائد متاثرین نے اندراج مقدمہ کی درخواستیں دے دیں، پولیس نے مقدمات درج کر کے دیگر ملزمان کی تلاش شروع کر دی