خواتین کے ذریعے نوسربازی کرنیوالا گینگ پکڑا گیا

کیمروں اور ڈیجیٹل مانیٹرنگ  سے شہریوں کو  مالی نقصان سے بچا لیا گیا
لاہور(کرائم رپورٹر)پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے جدید ٹیکنالوجی اور بروقت کارروائی کے ذریعے حسن ابدال، اٹک اور راولپنڈی میں سرگرم نوسرباز گینگ کو گرفتار کر کے ایک بڑی کامیابی حاصل کر لی ہے۔ ترجمان سیف سٹی کے مطابق گرفتار گینگ خواتین کے ذریعے اْلٹی کا ڈرامہ رچا کر شہریوں کو چکمہ دیتا اور قیمتی سامان و رقم لوٹ لیتا تھاایمرجنسی ہیلپ لائن 15 پر ایک مشکوک سرگرمی کی اطلاع موصول ہوئی، جس پر فوری طور پر مشکوک گاڑی کو بلیک لسٹ کر دیا گیا۔ گاڑی کے سیف سٹی کیمروں کی رینج میں آتے ہی الرٹ جاری ہوا، جس کے بعد پولیس نے فوری ناکہ بندی کرتے ہوئے کارروائی کا آغاز کیا۔ریئل ٹائم انفارمیشن اور سمارٹ سیف سٹی سسٹم کی مدد سے محض تین منٹ کے اندر گینگ کے سرغنہ کو گرفتار کر لیا گیاجبکہ دیگر ملزمان کو بھی حراست میں لے لیا گیاجدید کیمروں اور ڈیجیٹل مانیٹرنگ کی بدولت شہریوں کو بڑے مالی نقصان سے بچا لیا گیا۔پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ کسی بھی مشکوک صورتحال یا ایمرجنسی کی صورت میں فوراً ہیلپ لائن 15 پر کال کریں تاکہ بروقت کارروائی ممکن بنائی جا سکے۔