ملزموں نے 3 دن کی بچی کو اغوا کرکے اڑھائی لاکھ میں فروخت کیا
لاہور(کرائم رپورٹر)شفیق آباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 24 گھنٹوں میں تین دن کی بچی کو اغواء کرنے والا گروہ کو گرفتار کرکے بچی کو بازیاب کروالیا پولیس کے مطابق شفیق آباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 24 گھنٹوں میں تین دن کی بچی کو اغواء کرنے والا گروہ کو گرفتار کرکے بچی کو بازیاب کروالیاشفیق آباد پولیس نے اطلاع ملنے پر والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا تھاڈی آئی جی آپریشنز لاہور فیصل کامران کے نوٹس پر ایس پی سٹی کی سربراہی میں فوری ٹیم تشکیل دی گئی شفیق آباد پولیس نے 24 گھنٹوں کے اندر بچی کو بازیاب کروا کر ملزمان کو گرفتار کر لیابشری بی بی نامی خاتون نے تین روز قبل بیٹی کو جنم دیامدعی مقدمہ غربت کی وجہ سے عزرا نامی خاتون کے ہاں ٹھہریعزرا نامی خاتون، ٹریٹمنٹ کرنے والی نرس سکینہ اور فاضل نامی شخص نے بچی کو ملکر کسی نامعلوم کے ہاں اڑھائی لاکھ روپے میں فروخت کر دیاایس پی سٹی کیپٹن ریٹائرڈ قاضی علی رضا کے مطابق پولیس نے بروقت کارروائی کرتے واقعہ میں ملزمان کو گرفتار کر کے بچی کو بازیاب کیا،بچی کو بحفاظت والدین کے سپرد کر کے مزید تحقیقات عمل میں لائی جا رہی ہیں،بچوں کو اغواء کر کے فروخت کرنے والے گروہ کے خلاف بروقت کارروائی پر ایس ایچ او شفیق آباد آصف مانگٹ اور پولیس ٹیم کو شاباش اور تعریفی سرٹیفکیٹ کا اعلان کیا