خیبر پختونخوا میں سکیورٹی فورسز نے دو مختلف کارروائیوں کے دوران 11 خوارج کو ہلاک کر دیا۔
ان کارروائیوں کے دوران بڑی مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق یہ کارروائیاں شمالی وزیرستان اور ضلع کرم میں کی گئیں۔ شمالی وزیرستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 6 خوارج کو جہنم واصل کیا گیا، جبکہ ضلع کرم میں پلیس اور سکیورٹی فورسز نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے 5 خوارج کو ہلاک کیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک ہونے والے خوارج بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج سے تعلق رکھتے تھے اور سکیورٹی فورسز اور شہریوں پر حملوں میں ملوث تھے۔ کارروائیوں کے دوران خوارج کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا۔آئی ایس پی آر نے عزم کا اظہار کیا ہے کہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی، جبکہ عزمِ استحکام کے تحت انسدادِ دہشت گردی کی مہم مزید تیز کر دی گئی ہے۔