ایس او ایز کے مالی خسارے میں کمی کی کوششوں کے باوجود قرضہ 9570 ارب روپے تک پہنچ گیا
اسلام آباد(آن لائن) وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی برائے سرکاری اداروں کا اجلاس ہوا جس میں مالی سال 2024-25 میں سرکاری اداروں کی کارکردگی کا تفصیل سے جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کے دوران سرکاری اداروں کے مالی خسارے، منافع میں کمی، اور حکومتی معاونت کے اہم پہلوؤں پر بریفنگ دی گئی۔ اس دوران بتایا گیا سرکاری اداروں کا مجموعی خسارہ 122.9 ارب روپے تک پہنچ چکا ہے، جبکہ ایس او ایز کی آمدن میں عالمی تیل کے نرخوں کی کمی اور دیگر عوامل کے باعث متاثر ہو رہی ہے۔ وزیر خزانہ نے اس بات پر زور دیا کہ سرکاری اداروں میں اصلاحات اور شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے سخت اقدامات کیے جائیں گے، اور آڈٹ مکمل نہ کرنے والے اداروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔تفصیلات کے مطابق اجلاس میں دی گئی بریفنگ کے مطابق مالی سال 25-2024 میں سرکاری اداروں کا مجموعی خسارہ 122.9 ارب روپے ہوا، منافع بخش اداروں کے منافع میں 13 فیصد کمی، 709 ارب روپے رہ گئے