اسلام آباد (آئی این پی )پاکستان کا 9ہمسایہ ممالک کے ساتھ تجارتی خسارہ مالی سال 25 کے پہلے 8 ماہ کے دوران 36.09 فیصد اضافے کے ساتھ 7 ارب 36 کروڑ ڈالر رہا، جو گذشتہ سال کے اسی عرصے میں 5 ارب 41کروڑ ڈالر تھا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق حالیہ علاقائی سیاسی تبدیلیوں نے بنگلا دیش، افغانستان اور سری لنکا کو برآمدات میں اضافہ کیا ہے۔تاہم حالیہ برسوں میں ان ممالک کے ساتھ پاکستان کی تجارت کو نمایاں دھچکا لگا ہے، جس کی وجہ ناسازگار حکومتی پالیسیوں کی وجہ سے درپیش چیلنجز ہیں۔تاہم علاقائی ممالک کے ساتھ تجارتی خسارے میں اضافہ ہوا، جس کی بنیادی وجہ زیر غور مہینوں کے دوران چین، بھارت اور بنگلا دیش سے زیادہ درآمدات ہیں۔