لائن لاسز میں 4 فیصد کمی، ریکوری 101.05 فیصد ،قومی خزانے کو 58 ارب سے زائد کا فائدہ
اسلام آباد (آن لائن) بجلی کے شعبے میں جاری اصلاحات کے مثبت نتائج سامنے آنے لگے، لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) نے گزشتہ دو برس کے دوران نمایاں مالی اور انتظامی بہتری حاصل کرتے ہوئے اپنا خسارہ 79 ارب روپے سے کم کر کے تقریباً 21 ارب روپے تک محدود کر دیا۔ لیسکو کی بہتر کارکردگی کے نتیجے میں قومی خزانے کو 58 ارب روپے سے زائد کی مالی بہتری حاصل ہوئی۔وفاقی وزیر توانائی سردار اویس احمد خان لغاری نے لیسکو کی کارکردگی کو ادارہ جاتی اصلاحات، مؤثر نگرانی اور جدید انتظامی نظام کا نتیجہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم محمد شہباز شریف کے وڑن کے تحت بجلی کے شعبے میں جاری اصلاحات کے باعث نمایاں بہتری آ رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ لیسکو کی ریکوری پہلی مرتبہ 101.05 فیصد تک پہنچ گئی ہے، جس نے نیپرا کی جانب سے مقرر کردہ ہدف کو بھی عبور کر لیا۔ اسی طرح کمپنی کے لائن لاسز دو برس میں 15.8 فیصد سے کم ہو کر 11.86 فیصد رہ گئے