ریکوری 101 فیصد سیزائد ، لائن لاسز 15.8 سے 11.86 فیصد ہو گئے
لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کی کارکردگی ادارہ جاتی اصلاحات کا نتیجہ، وفاقی وزیر توانائی
اسلام آباد(خصوص رپورٹ)لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی نے گزشتہ دو برسوں کے دوران اپنی مالی اور آپریشنل کارکردگی میں نمایاں بہتری حاصل کرتے ہوئے نیپرا سے متعلق مالی خسارے کو 79 ارب روپے سے کم کر کے تقریباً 21 ارب روپے تک محدود کر دیا جس سے قومی خزانے کو مجموعی طور پر 58 ارب روپے سے زائد کی مالی بہتری حاصل ہوئی ہے۔اسی عرصے کے دوران لیسکو کی ریکوری 101.05 فیصد تک پہنچ گئی جو پہلی مرتبہ نیپرا کے مقررہ 100 فیصد ہدف سے تجاوز کر گئی ہے۔ دوسری جانب کمپنی کے لائن لاسز 15.8 فیصد سے کم ہو کر 11.86 فیصد رہ گئے، جو صرف دو برس میں تقریباً چار فیصد کی تاریخی کمی ہے۔ وزارت توانائی سے جاری بیان کے مطابق وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا لیسکو کی کارکردگی اور نمایاں کامیا بیاں مسلسل نگرانی، اعداد و شمار پر مبنی فیصلہ سازی ، م ئوثر احتساب کے ذریعے ادارہ جاتی اصلاحات ،وزیرِ اعظم شہباز شریف کے وڑن ، م ئوثر پالیسی سازی اور صارف دوست اصلاحات کا نتیجہ ہیں۔