ملک میں ہفتہ وار مہنگائی میں 0.12 فیصد اضافہ

اسلام آباد(آئی  این پی)نئے سال کے پہلے ہفتے کے دوران مہنگائی میں اضافہ ریکارڈ،ملک میں ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی میں 0.12 فیصد کا اضافہ ہوا،مہنگائی کی مجموعی سالانہ شرح 3.20 فیصد ہوگئی۔ وفاقی ادارہ شماریات نے مہنگائی سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی۔ رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں 21اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا،  8 اشیا سستی اور 22 کی قیمتیں مستحکم رہیں ۔ ادارہ شماریات کے مطابق  ایک ہفتے میں آٹا 5.07 فیصد ،چکن 2.86 اور لہسن کی قیمت میں2.44 فیصد کا اضافہ ہوا۔ حالیہ ہفتے پسی ہوئی مرچ 1.01 فیصد مہنگی ہوئی،تیار چائے 0.73 اور چینی کی قیمت 0.58 فیصد بڑھ گئی